ابنا: ايران کي پارليمنٹ مجلس شورائے اسلامي نے اعلان کيا ہے کہ گروپ پانچ جمع ايک کو چاہئے کہ ٹکراؤ کي اسٹريٹيجي کو تعاون کي روش ميں تبديل کرےـ پارليمنٹ کے ارکان نے اتوار کو ايک بيان جاري کرکے بغداد مذاکرات کے سلسلے ميں حکومت ايران کے موقف کي حمايت کي اور کہا کہ اب مغرب کي باري ہے کہ ملت ايران کا اعتماد بحال کرنے کے لئے اپني معاندانہ روش تبديل کرےـ ارکان پارليمان نے کہا ہے کہ ايٹمي شعبے ميں ايران کي ترقي ان ايراني سائنسدانوں کي محنت اور لگن کا نتيجہ ہے جنہوں نے اس راستے ميں اپني جان کا نذرانہ پيش کياـ بيان ميں کہا گيا ہے کہ گروپ پانچ جمع ايک ملت ايران کے حقوق کا احترام کرے اور صيہونيوں کے دباؤ سے دور رہتے ہوئے عالمي معاہدے اين پي ٹي پر عمل کرےـ دوسري جانب عالمي امور ميں قائد انقلاب اسلامي کے مشير ڈاکٹر علي اکبر ولايتي نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کوئي بھي دباؤ تحمل نہيں کرے گا بلکہ ايٹمي مسئلے کے مستقبل کے بارے میں پوري آزادي کے ساتھ عمل کرے گاـ ڈاکٹر ولايتي نے بغداد مذاکرات کے بارے ميں کہا کہ ايران عالمي ضوابط اور قوانين کے دائرے ميں گروپ پانچ جمع ايک سے گفتگو کرے گاـ ڈاکٹر ولايتي نے کہا کہ اگر گروپ پانچ جمع ايک کے ممالک نيک نيتي کا ثبوت ديں اور ايران پر غير قانوني مطالبات مسلط کرنے کي کوشش نہ کريں تو بغداد مذاکرات سے اچھے نتائج کي اميد کي جا سکتي ہےـ پارليمنٹ کے قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کے کميشن کے رکن محمد کريمي عابدي نے بھي ايٹمي توانائي کي عالمي ايجنسي آئي اے اي اے کے ڈائريکٹر جنرل کے دورہ تہران کا حوالہ ديتے ہوئے کہاہے کہ ايران نے آئي اے اي اے کے ساتھ سو فيصدي تعاون کيا جبکہ آئي اے اي اے کي جانب سے ايران کے ساتھ تعاون محض دس فيصدي رہاـ کريم عابدي نے ايران کے ايٹمي سائنسدانوں کا نام منظر عام پر آ جانے کے سلسلے ميں آئي اے اي اے کي تساہلي کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ امانو کو اس سلسلے ميں جوابدہ ہونا چاہئے کيونکہ آئي اے اي اے کي اس تساہلي کي وجہ سے ايران کے بہترين ايٹمي سائنسداں دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بن گئےـ انہوں نے کہا کہ آئي اے اي اے کو استعماري ممالک کي پاليسيوں کے مطابق عمل نہيں کرنا چاہئےـ کريم عابدي نے زور ديکر کہا کہ يہ ادارہ کئي بار سي آئي اے اور موساد کے دباؤ ميں آ چکا ہے جس کے نتيجے ميں اس نے ايران کے ايٹمي پروگرام کے سلسلے ميں تضاد آميز اور غلط رپورٹيں دي ہيں ـ دوسري جانب امريکي صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ پر امن مقاصد کے تحت ايٹمي ٹکنالوجي کے استعمال کے ايران کے حق کا ساري دنيا کے ممالک اعتراف کرتے ہيں ـ باراک اوباما نے سنيچر کے روز کيمپ ڈيوڈ ميں جي ايٹ کے اجلاس ميں کہا کہ تمام دنيا کے سربراہان مملکت نے يہ بات تسليم کر لي ہے کہ ايران کو پرامن مقاصد کے تحت ايٹمي سرگرمياں انجام دينے کا حق ہےـ انہوں نے بغداد مذاکرات سے اچھے نتائج کي اميد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اميد کرتے ہيں کہ عالمي برادري ميں ايران کي خود مختاري اور اس کے حقوق کي پاسداري کے ساتھ پرامن طريقے سے ايٹمي مسئلے کو حل کر ليں گےـ بدھ تيئيس مئي کو بغداد ميں ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے مذاکرات ہونے والے ہيں ـ......./169
19 مئی 2012 - 19:30
News ID: 316525
بين الاقوامي امور ميں قائد انقلاب اسلامي کے مشير ڈاکٹر ولايتي نے کہا ہے کہ ايٹمي معاملے ميں ايران کسي بھي دباؤ کو قبول نہيں کرے گا - اسي کے ساتھ ايران کے اراکين پارليمنٹ نے مطالبہ کيا ہے کہ آئي اے اي اے اور گروپ پانچ جمع ايک ايران کے ساتھ تعاون کا راستہ اپنائے -