ابنا: علاء الدین بروجردی نے آج تہران میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی نگرانی اور ایٹمی سائٹوں میں آئي اے ای اےکے کیمروں کے موجود ہونے کے باوجود بھی امریکہ اور صہیونی ریاست غلط پروپگينڈا کرکے شکوک و شبہات پیدا کررہے ہیں۔ بروجردی نے آئي اے ای اے کے سربراہ کے دورہ تہران کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ یوکیا آمانو کا دورہ تہران اور ایٹمی پروگرام کے بارے میں ان کے مذاکرات ہرطرح کے ابھام کو ختم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دورہ تہران امریکہ کے جنگي عزائم، پروپگينڈوں اور سیاسی ہتھکنڈوں کو ناکام بناسکتا ہے۔ بروجردی نے کہا کہ تہران ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کا رکن ہونے کے ناطے این پی ٹی معاہدے اور باہمی احترام کے اصولوں کے مطابق تعاون کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے استنبول مذاکرات ہی کی طرح بغداد مذاکرات کے لئے بھی اہم مسائل کا پیکیج پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے قوانین اور این پی ٹی معاہدے کے مطابق اپنی قومی کامیابیوں اور یورینیم کی افزودگي کے بارے میں اپنے قومی حق کے تحفظ پر تاکید کرتا ہے اور ایسا لگتا ہےکہ پانچ جمع ایک گروپ نے اس حقیقت کو تسلیم کرلیا ہے۔......./169
19 مئی 2012 - 19:30
News ID: 316503
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ تہران نے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ سیف گاڑد معاہدوں کے تحت تعاون کرنے کا وعدہ کیا تھا اور ا پنے وعدوں پر عمل کیا ہے۔