19 مئی 2012 - 19:30

پاکستان کے مشہور تجزیہ نگار اور سیاسی مبصر نے کہا ہےکہ سعودی عرب سے بحرین کا ا لحاق کرنے میں امریکہ ملوث ہے۔

ابنا: اوریا مقبول جان نے آج ارنا سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ اور صہیونی ریاست نےہمیشہ اسلامی سرزمینوں کو تقسم کرنے اور مسلمانون کے درمیاں اختلافات پھیلانے کی سازشیں کی ہیں اور آج بھی سعودی عرب سے بحرین کے ا لحاق جیسی سازشوں سے شیعہ مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ اوریا مقبول جان نے کہاہے امریکہ اور غیر قانونی صہیونی ریاست ملت بحرین کو اپنے حکمرانوں کے خلاف تحریک چلانے کی سزا دینا چاہتےہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کو ملت بحرین کے حقوق کا احترام کرنا چاہیے اور اس بات میں کوئي شک نہیں ہے کہ آل سعود کی حکومت ملت بحرین کے بارے میں فیصلہ نہیں کرسکتی۔......./169