17 مئی 2012 - 19:30

عالمی سطح پر ایک اعداد و شمار کے مطابق عالمی برادری اسرائیل سے متنفر ہےاور اسے عالمی امن کے لئے خطرہ سمجھتی ہے۔

ابنا: عالمی سطح پر ایک اعداد و شمار کے مطابق عالمی برادری اسرائیل سے متنفر ہے  اور اسے عالمی امن کے لئے خطرہ سمجھتی ہے۔ 85 فیصد مصری  اسرائیل سے متنفر ہیں اور اسے عالمی امن کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔ اخبار کے مطابق 22 ممالک میں اسرائیل کے بارے میں جائزہ لیا گیا  جس میں 24 ہزار افراد نے شرکت کی شرکت کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ اسرائیل عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔

74 فیصد یورپی ممالک کے شہریوں نے اسرائیل کو عالمی امن کے لئے خطرہ قراردیا ہے 65 فیصد آسٹریلیائی، 59 فیصد کینیڈیائی اور69 فیصد جنوبی کوریا کے شہریوں نے اسرائیل کو عالمی امن کے لئے خطرہ قراردیا ہے۔ اس اعداد  وشمار کے مطابق اکثر لوگ اسرائيل سے متنفر ہیں اور اسے عالمی امن کے لئے خطرہ تصور کرتے ہیں۔.......

/169