16 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گوگل کوخبردار کیا ہے کہ خلیج فارس کی جگہ من گھڑت نام استعمال نہ کرے کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران گوگل کے خلاف مقدمہ دائر کرسکتا ہے۔

ابنا: رامین مہمان پرست نے آج جنوبی شہر شیراز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجیوں کو سیاسی مسائل میں استعمال کرنا ملت ایران کے دشمنوں کا ایک اقدام ہے اور اس طرح گوگل سے بھی کھیلا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر گوگل نے خلیج فارس کا صحیح نام استعمال نہ کیا تو اسے ملت ایران کے ہاتھوں شدید نقصانات اٹھانے پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گوگل کو اس غیرشائستہ حرکت سے بہت زیادہ نقصانات پہنچیں گے کیونکہ خلیج فارس کا نام ہٹانے سے ملت ایران کےجذبات مجروح ہونگے۔ مہمان پرست نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی اپنے داخلی امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتا ہے۔
....... 
/169