ابنا: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے نوشہرہ کے قریب رشکئی کے مقام پر پاکستانی فضائيہ کے زیر تربیت دو طياروں کے حادثے ميں چاروں پائلٹس ہلاک ہو گئے ہيں. ايس ايچ او رشکئي نے چاروں پائلٹس کے جاں بحق ہونے کي تصديق کر دي ہے.
عيني شاہدين کے مطابق دونوں طيارے فضا ميں ٹکرانے کے بعد زمين پر آگرے. جن میں ایک طیارہ ایک گھر پر گرا جبکہ دوسرا طیارہ کھیت میں گرا، گھر پر گرنے والے طیارے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
امدادي اور سيکيورٹي اہلکاروں کي ٹيميوں موقع پر پہنچ گئي ہيں اور مردان روڈ کو ٹريفک کے لئے بند کر ديا گيا ہے........ /169