16 مئی 2012 - 19:30

کوئٹہ ميں گذشتہ سال پيش آنے والے سانحہ خروٹ آباد کو ايک سال گزرگيا آج ہي دن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے تين خواتين سميت پانچ غير ملکي باشندوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کرديا. ايک سال گزرنے کے باوجود نہ قاتل گرفتار ہوئے اور نہ ہي ان کو سزا ملي.

ابنا: خروٹ آباد ميں گزشتہ سال 17مئي کو تين خواتين سميت پانچ چيچن باشندے شہر کي طرف آرہے تھے کہ پوليس نے انہيں خود کش حملہ آور کا ليبل لگا کر پوليس اور فرنٹئر کور کے اہلکاروں نيان پانچوں باشندوں پر فائرنگ کردي اور فائرنگ کے نتيجے ميں يہ غير ملکي باشندے ہلاک ہوگئے.

جبکہ ان غيرملکي باشندوں سے کوئي خود کش جيکٹ يا ديگر مواد برآمد نہيں ہوا.اس واقعہ کو ايک سال گزر گيا تاہم آج تک اس واقع ميں ملوث اہلکاروں کي گرفتاري عمل ميں آسکي ہے اور نہ ہي انہيں کيفر کردار تک پہنچايا جاسکا ہے.  .......

/169