ابنا: حسین امیر عبداللہیاں نےجنوبی افریقہ میں اس ملک کی وزیرخارجہ محترمہ ماشابانہ سے ملاقات میں ایران کے ایٹمی حقوق کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر استنبول مذاکرات کا رویہ جاری رہے جن میں ایران کے پرامن ایٹمی حقوق کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا گيا تھا تو امید کی جاسکتی ہے کہ بغداد مذاکرات بھی مفید واقع ہونگے۔
امیر عبداللہیان نے صدر مملکت کی جانب سے تہران میں ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے جنوبی افریقہ کے صدر کے لئےدعوت نامہ پیش کیا۔
اس موقع پر جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک تہران نشست میں فعال شرکت کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا تمام ملکوں کا حق ہے جن میں اسلامی جمہوریہ ایران بھی شامل ہے۔....... /169