14 مئی 2012 - 19:30

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايراني عوام کے روز افزوں اتحاد اور يکجہتي کو، اسلامي جہموريہ ايران ميں سامراج کے اہداف کي تکميل کي راہ ميں سب سے اہم رکاوٹ قرارديا ہے.

ابنا: ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے منگل کے روز شمالي مشرقي ايران کے صوبہ خراسان رضوي کے چناران علاقے ميں ايک عوامي اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ايراني قوم اپنے اتحاد و يکجہتي کے ساتھ ايران پر تسلط کے ليے سامراجي طاقتوں کي سازشوں کي راہ ميں رکاوٹ بني ہوئي ہے-

انہوں نے کہا کہ تسلط پسند طاقتوں کي دھمکيوں اور دباؤ سے نہ صرف يہ کہ پيشرفت اور نئي ٹيکنالوجيوں کے حصول کے سلسلے ميں ايراني قوم کے عزم ميں کوئي تبديلي نہيں آئے گي بلکہ اس کا عزم مزيد مستحکم ہوتا جائے گا-

صدر مملکت نے عراق اور افغانستان پر تسلط کے سلسلے ميں امريکا کي پاليسيوں اور ان کے نتيجے ميں ہزاروں  بے گناہ لوگوں کے مارے جانے پر سخت تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ملکوں کے قومي ذخائر اور دولت و ثروت کے سلسلے ميں لالچ، مغرب کو تباہي و بربادي کے گڑھے ميں دفن کردے گي........

/169