ابنا:سيد يوسف رضا گيلاني نے ايک پريس کانفرنس ميں کہا کہ حکومت پاکستان کو ابھي تک نيٹو کے سربراہي اجلاس ميں شرکت کا دعوت نامہ موصول نہيں ہوا ہے تاہم اس کا مطلب يہ نہيں ہے کہ پاکستان کو اس اجلاس ميں شرکت سے روک ديا گيا ہو-
ياد رہے کہ نيٹو کے سيکريٹري جنرل اينڈرس فوگ راسموسن نے جمعے کے روز اشاروں ميں يہ بات کہي تھي کہ جب تک پاکستان، افغانستان ميں متعين نيٹو افواج کے ليے سپلائي بحال نہيں کرتا تب تک اسے شيکاگو ميں ہونے والے نيٹو کے سربراہي اجلاس مين شرکت کي اجازت نہيں دي جائے گي-
انہوں نے کہا کہ صرف انہيں ممالک کو اس اجلاس ميں شرکت کي دعوت دي گئي ہےجنہوں نے نيٹو کے فوجيوں کے ليے ٹرانزٹ لائن بحال کي ہے-
........
/169