13 مئی 2012 - 19:30

نيٹوکي افواج نے آج صبح پاکستان کے شمال مغربي علاقے شمالي وزيرستان پر کئي راکٹ فائر کئے ہيں-

ابنا: يہ راکٹ افغانستان کے علاقے خوست سے فائر کئے گئے- پاکستاني ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ نيٹو کي جانب سے فائر کئے جانے والے يہ راکٹ شمالي وزيرستان کے علاقے غلام خان پر گرے ہيں تاہم کوئي جاني نقصان  نہي ہوا-

واضح رہے کہ نيٹو کے ہيلي کوپٹروں نے نومبر دوہزار گيارہ ميں پاکستاني چيک پوسٹ کو اپنے حملوں کا نشانہ بنايا تھا جس ميں اٹھائیس پاکستاني فوجي مارے گئے تھے- پاکستان نے اس حملے کے بعد افغانستان کے لئے نيٹو کي سپلائي بند کردي تھي-..............

/169