13 مئی 2012 - 19:30

قائد انقلاب اسلامي کے مشير نے کہا ہے کہ دنيا کے مسلمانوں کے لئے اسلامي جمہوريہ ايران کا پيغام يہ ہے کہ ترقي کا دارو مدار امريکا سے عدم وابستگي پر ہے.

ابنا: قائد انقلاب اسلامي کے مشير ڈاکٹر حداد عادل نے امام خميني اور قائد انقلاب اسلامي کے افکار ميں اسلامي بيداري کے نظريہ کے زيرعنوان منعقدہ بين الاقوامي سمينار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے سامراج کي دھمکيوں،پابنديوں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کيا ہے -  انہوں نے کہا کہ تسلط پسندوں کي مخالفت اور امريکا سے وابستہ ہوئےبغير ترقي و پيشرفت کي راہ پر گامزن رہنا دنيا کے مسلمانوں کے لئے ملت ايران کا پيغام ہے

قائد انقلاب اسلامي کے مشير ڈاکٹر حداد عادل نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دنيا کے تمام مسلم نوجوانوں منجملہ انڈونيشيا مصر اور ديگر سرزمينوں کے مسلم نوجوانوں کو اس بات کي اميد ہے کہ وہ اسلامي ملکوں ميں اسلامي حکومتيں قائم کريں گے کہاکہ مغرب نے چار سو سال پہلے ديني حکومت کا باب بند کرديا تھا اور وہ يہ سمجھ رہا تھا کہ اب دين کبھي بھي مسند حکومت پر نہيں آسکے گا -

ڈاکٹر حداد عادل نے زور دے کر کہاکہ اسلامي جمہوري نظام نے گذشتہ تينتيس برسوں ميں دنيا والوں کے لئے شک و ترديد کا کوئي بھي موقع نہيں ديا کہ اسلامي حکومت کا مسند اقتدار پر رہنا ممکن ہے اور اسلام ہي بہترين طريقے سے نظام حکومت چلا سکتا ہے -  انہوں نے کہا کہ آج اسلامي بيداري کي تحريک کے نتيجے ميں اور حزب اللہ و فلسطيني گروہوں کي کاميابي کي بدولت دنيا کے مسلم نوجوانوں کو اس بات کا يقين ہوگيا ہے کہ اسلام اور قرآن کريم کي تعليمات کي روشني ميں ملک کا نظم و نسق چلايا جاتا ہے -

.......

/169