13 مئی 2012 - 19:30

صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے صہیونيوں کے غير منطقي اور غير دانشمندانہ رويئے کو انساني سماج کي ترقي ميں سب سے بڑي رکاوٹ قرار ديا ہے-

ابنا: شمال مشرقي ايران کے صوبے خراسان رضوي کے مرکزي شہر سبزوار ميں عوامي استقباليہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر احمدي نژاد نے کہا کہ صہیونيوں کا جاہلانہ رويہ خطے ميں بدامني کي اصل وجہ ہے-

انہوں نے کہا کہ صہیونيوں کے غير منطقي اور جاہلانہ رويئے کي وجہ سے خطے ميں آباد قوموں کي امنگيں پوري نہيں ہو پارہي- صدراحمدنژاد نے فلسطينيوں سميت خطے ميں آباد ديگر قوموں کي جدوجہد کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائيل کے مقابلے ميں تحريک مزاحمت کو کاميابي ضررو ملے گي-

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا ہے کہ سامراجي طاقتوں اور توسيع پسندوں کے دباؤ اور دھمکيوں سے اپنے حقوق کے دفاع کے سلسلے ميں ايراني عوام کے موقف ميں ذرہ برابر بھي تبديلي نہيں آئے گي

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے  صوبہ خراسان رضوي کے اپنے دورے ميں  جغتاي شہر ميں ايک بڑے عوامي اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ايران کے عوام مغرب کي دھمکيوں اور دباؤ کے مقابلے ميں پوري قوت کے ساتھ ڈٹے رہيں گے –

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران کے عوام ملک کي ترقي و پيشرفت کے لئے  جديد ٹکنالوجي کے حصول کے اپنے حق سے کسي بھي قيمت پر چشم پوشي نہيں کريں گے -

ايران کے صدر نے زور دے کر کہا کہ اب وقت آگيا ہے کہ مغرب ديگر اقوام کي جائز مانگوں اور قانوني مطالبات کو تسليم کرے اور ان کا احترام کرے –

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ خليج فارس پاکستان اور افغانستان ميں امريکا کي فوجي موجودگي کا مقصد علاقے کي اقوام کي دولت و ثروت کو لوٹنا ہے انہوں نے واشنگٹن کو نصیحت کي کہ وہ اپني تسلط پسندانہ پاليسيوں کو ترک کردے.......

/169