11 مئی 2012 - 19:30

پشاور… پشاور ميں جي ٹي روڈ پر واقع گل بہار پوليس اسٹيشن کے قريب دھماکا ہوا ہے جس ميں پوليس موبائل کو نشانہ بنايا گيا.

ابنا:  دھماکے سے پوليس موبائل ، دو گاڑيوں اور دو رکشوں کو نقصان پہنچا. ابتدائي اطلاعاعت کے مطابق دھماکے کے نتيجے ميں کم از کم ايک پوليس اہلکار جاں بحق اور 4پوليس اہلکاروں سميت 17افراد زخمي ہو ئے ہيں. زخميوں کو ليڈي ريڈنگ اسپتال منتقل کر ديا گيا ہے.

معلوم ہوا ہے کہ دھماکا بظاہر ريموٹ کنٹرول سے کيا گيا جب پوليس کي گاڑي قيديوں کو لے کر وہاں سے گذر رہي تھي. دھماکے ميں قيدي محفوظ رہے تاہم پوليس اہلکار اس کي زد ميں آگئے.

زخمي ہونے والوں ميں ايک خاتون بھي شامل ہيں.بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکے ميں 5کلو بارودي مواد استعمال کيا گيا. جائے وقوع پر مزيد تحقيقات جاري ہيں.  ........

/169