ابنا: یورپی ممالک نے امریکہ اور صہیونی ریاست کے دباؤ میں ایران کے تیل کا بائيکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کےبعد سے شدید مالیاتی بحران کا شکار ان ملکوں میں انرجی کا بحران پیدا ہوگيا۔
یورپی ملکوں کے اس اعلان کےبعد اسلامی جمہوریہ ایران نے فرانس، برطانیہ اور جرمنی کو تیل کی سپلائي بند کردی ہے۔
اسپین، یونان اور اٹلی میں مالیاتی بحران میں شدت آنے کےبعد اب برطانیہ نے بھی ایران کے تیل کے بائيکاٹ کو مزید ملتوی کرنے کی تجویزیں دینا شروع کردی ہیں۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ چودہ مئي کو یورپی یونین کے وزرا خارجہ ایران کے تیل کےبائيکاٹ کو ملتوی کرنے کا جائزہ لیں گے۔
مختلف ملکوں نے مغربی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھی ہے۔....... /169