6 مئی 2012 - 19:30

پاکستاني حکام کے مطالبے اور احتجاج کے باوجود امريکہ نے قبائيلي علاقوں پر قاتل ڈرون حملے بند کرنے سے انکار کرديا ہے-

ابنا: امريکي وزير جنگ ليون پينيٹا نے اپنے ايک بيان ميں يہ بات کھل کر کہي ہے کہ پاکستاني حکومت کي مخالفت کے باوجود امريکہ ڈرون حملے بند نہيں کرے گا- 

امريکي وزير دفاع کا يہ بيان حکومت امريکہ کے خصوصي ايلچي مارک گراس مين کے  ناکام دورہ پاکستان کے بعد سامنے آيا ہے-

مارک گراس مين پاکستان کے ساتھ تعلقات ميں کشيدگي دور کرنے اور افغانستان کے لئے نيٹو کي سپلائي کا راستہ دوبارہ کھولے جانے کے معاملے پر پاکستاني حکام سے بات چيت کي غرض سے گزشتہ دنوں پاکستان گئے تھے-

پاکستاني حکام نے پارليماني ہدايات کے مطابق نيٹو سپلائي کي بحالي کو ڈرون حملے روکے جانے سے مشروط کرديا ہے- امريکہ کے ڈرون حملوں پر پاکستاني عوام ميں شديد غم و غضہ پايا جاتا ہے-
.......

/169