6 مئی 2012 - 19:30

اقوام متحدہ نے نوجوانوں ميں بڑھتي بے روزگاري کي بابت خبردار کيا ہے اور دنيا بھر ميں اس مسئلے پر خصوصي توجہ ديئے جانے کي ضرورت پر زور ديا ہےـ

ابنا: اقوام متحدہ کي سماجي و اقتصادي کونسل کے نائب صدر لوئيس الموندو آلبا نے کہا کہ نوجوان ہمارے معاشرے کے مستقبل کے معمار ہيں لہذا ان کي کاميابي کے لئے ايسا سسٹم تيار کرنے کي ضرورت ہے کہ روزگار ان کے لئے چيلنج اور سب سے بڑا مسئلہ نہ رہےـ انہوں نے کہا کہ دنيا بھر ميں نوجوانوں کو مستقل بنياد پر روزگار کي فراہمي کي زمين ہموار کرنا چاہئے تاکہ وہ پوري طرح فکري رشد و باليدگي کي کوشش ميں رہيں ـ

اقوام متحدہ کے اس عہديدار نے کہا کہ ہم سب کو اطلاع ہے کہ وقتي طور پر حاصل ہونے والا روزگار نوجوان کي پريشاني اور احساس عدم تحفظ کا باعث بنتا ہے لہذا نوجوانوں کے لئے مستقل روزگار کي فراہمي حکومتوں کي سب سے بنيادي ذمہ داري ہےـ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق سن دو ہزار آٹھ ميں بے روزگار نوجوانوں کي تعداد ساڑھے سات کروڑ سے زيادہ ہو گئي تھي.......

/169