4 مئی 2012 - 19:30

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیراہتمام کانفرنس میں پشاور سے تعلق رکھنے والے خانوادہ شہداء اور بچے بھی شرکت کریں گے۔

ابنا: ہفتہ شہداء امامیہ کے سلسلے میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام 6 مئی کو پشاور میں 'عظمت شہداء کانفرنس' کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے، امام بارگاہ حسینہ ہال میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں پشاور سے تعلق رکھنے والے خانوادہ شہداء اور بچے بھی شرکت کریں گے، کانفرنس سے مختلف شخصیات خطاب کریں گی، اس موقع پر کپڑوں، جوتوں اور سٹیشنری کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ ......./169