ابنا: علی اکبر صالحی نے آسٹریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی آپا کے ساتھ گفتگو میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو ایران پر سیاسی دباؤڈالنے کے لئے مغرب کا ہتھکنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف یکطرفہ سیاسی دباؤ ختم ہونا چاہیے - انھوں نے کہا کہ کشیدگی پیدا کرنے کے بجائے دنیا سے کشیدگی کو ختم کرنا چاہیے اور جدید ٹیکنالوجی سے قوموں کو فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرنا چاہیے۔ صالحی نے کہا کہ ایران تمام معاملات کو پیشگي شرط کے بغیر حل کرنے کا خواہاں ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے وضاحت کی کہ ایران اور گروپ 1+5 کےمذاکرات میں مشترکہ نکات کا حصول دونوں فریق کے فائدے میں ہے......./169
3 مئی 2012 - 19:30
News ID: 312914
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہاہے کہ ہم بغداد میں گروپ 1+5 اور ویانا میں ایٹمی ایجنسی کے ساتہ مجوزه مذاکرات کو بڑی اہمیت کا حامل قراردیتے هیں اور ہمیں امید ہے کہ بغداد میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات کے جاری رکھنے پر عملی اقدامات اٹھائے جائيں-