30 اپریل 2012 - 19:30

ہندوستانی رياست آسام ميں دريا ميں کشتي الٹنے سے ہلاک ہونےوالوں کي تعداد 103ہوگئي ہے.

ابنا: ذرائع کے مطابق دريائے برہما پترا ميں دْھبري گھاٹ سے روانہ ہونے والي کشتي ميں 300 سے زائد افراد سوار تھے.

دريا ميں طغياني کي وجہ سے کشتي الٹ گئي. امدادي اہل کاروں نے 103 افراد کي لاشيں نکال لي ہيں جن ميں عورتيں اور بچے بھي شامل ہيں.

25 افراد خود تيرتے ہوئے کنارے تک پہنچ گئے. سو سے زائد مسافر لاپتہ ہيں جن کي تلاش کے لئے کوششيں جاري ہيں. تاہم خراب موسم کي وجہ سے امدادي کاموں ميں دشواري کا سامنا ہے........ 

 /169