ابنا: سعودي عرب کي سرکاري خبر رساں ايجنسي کے مطابق سعودي عرب سے وابستہ اداروں کے سامنے مصري عوام کے پے در پے مظاہروں اور احتجاج کے بعد سعودي عرب نے قاہرہ ميں اپنا سفارت خانہ بند کرديا ہے- رپورٹ کے مطابق سوئز اور اسنکدريہ شہر ميں سعودي عرب کے قونصل خانے بھي بند کر ديئے گئے ہيں-
سعودي خبر رساں ايجنسي کے مطابق سفارت خانے کي بندش کا فيصلہ سعودي عرب کے خلاف ہونے والے مسلسل عوامي مظاہروں کي وجہ سے کيا گيا ہے- رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ سعودي عرب نے قاہرہ سے اپنے سفير کو ضروري صلاح و مشورے کے لئے رياض طلب کرنے کا بھي فيصلہ کيا ہے-
واضح رہے کہ ہزاروں کي تعداد ميں مصري شہري حاليہ چند روز کے دوران قاہرہ ميں سعودي سفارت خانے کے علاوہ سوئز اور اسکندريہ ميں اس کے قونصل خانوں کے سامنے مظاہرے کرتے رہے ہيں- مصري عوام کا خيال ہے کہ سعودي عرب ان کے انقلاب کو ناکام بنانے کي سازشوں ميں مصروف ہے- مصري عوام اپنے مظاہروں ميں سعودي عرب کے مداخلت پسندانہ اقدامات کي مذمت کے علاوہ سعودي سفير کو بے دخل کئے جانے کا بھي مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں-
.......
/169