28 اپریل 2012 - 19:30

سعودی عرب نے قاہرہ سے اپنے سفیر کوواپس بلانے اور مصر میں اپنے سفارتی مشنز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ابنا: سعودی عرب کے شہر جدہ میں مصری وکیل احمد الغزاوی کی گرفتاری کے خلاف قاہرہ میں سعودی سفارتخانے کے باہر ہونے والے مظاہروں کے بعد سعودی عرب نے قاہرہ سے اپنے سفیر کوواپس بلانے اور مصر میں اپنے سفارتی مشنز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قاہرہ میں سعودی سفارتخانہ اور اسکندریہ اور سوئز میں قونصل خانے بند کردیے گئے ہیں۔سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ قدم سیکورٹی وجوہات کی بناء پر اٹھایا گیا ہے کیونکہ مصر میں ہمارے سفارتی مشنز میں سعودی اور مصری ملازمین کی زندگیوں کو خطرہ لاحق تھا۔

واضح رہے کہ جمعہ کو تقریباً ایک ہزار مظاہرین نے قاہرہ میں سعودی مشن کے باہر احتجاج کرتے ہوئے سعودی جیل میں قید احمد الغزاوی اوردیگر مصریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔....... /169