27 اپریل 2012 - 19:30

علامہ سید ساجد علی نقوی کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ خیرپور سندھ میں شرپسند شہری آزادی چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کو ایسے موقع پر غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کا تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کردارادا کرنا چاہیے۔

ابنا: خیرپور میرس سندھ میں انتظامیہ شرپسندوں کو روکنے کی کوئی کوشش نہیں کر رہی ہے۔ حالات کی بہتری کیلئے انتظامیہ آمادہ و تیار نظر نہیں آتی۔ عوام کو دہشتگردوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب داری سے عوام میں شدید مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔

خیرپور کے حالات سنگین ہوتے جا رہے ہیں مگر ذمہ داران اور قانون نافذ کرنے والے افراد حالات کو ٹھیک کرنے کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آتے۔

ان خیالات کا اظہار علامہ سید ساجد علی نقوی نے پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا خیرپور میرس سندھ کے حالات خراب کرنا ایک طے شدہ پروگرام کے تحت سازش ہے۔ خیرپور سندھ میں شرپسند شہری آزادی چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا انتظامیہ کو ایسے موقع پر غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کا تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کردارادا کرنا چاہیے اور شرپسند، دہشتگردوں کو پکڑ کے قانون کے مطابق سزا کو یقنی بنانے کیلئے رول ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا خیرپور سندھ میں انتظامیہ کی جانب داری نے عوام میں مایوسی پیدا کی اور شرپسندوں کی کارروائی کیخلاف سندھ بھر میں احتجاج ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا شرپسندوں اور دہشتگردوں کی کارروائیاں اب سرعام ہونے لگی ہیں، جو کسی بھی حالت میں ملک کے مفاد میں نہیں۔ حکومت اور انتظامیہ اس پر سنجیدہ اقدامات کیلئے کردار ادا کریں۔.......

/169