ابنا: شام کی وزارت داخلہ کے بیان میں آیا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں نے ایک بار پھر شام کے عوام کے امن و استحکام کو نشانہ بنایا ہے لیکن حکومت ان لوگوں کے ساتھ سختی سے پیش آئے گي جو عوام کے درمیاں رعب و وحشت پھیلا رہے ہیں۔ادھر اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں ہونے والی دہشتگردانہ کاروائيوں کی مذمت کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائـب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہےکہ جو لوگ شام کے باغیوں کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں شام کے بے گناہ عوام کے قتل عام کے ذمہ دار ہیں۔
امیر عبداللھیاں نے کہا کہ شام نے کامیابی سے بحرانی مرحلہ سرکرلیا ہے اس کے باوجود بعض ممالک ہتھیار بھیج کر اور دہشتگردانہ اقدامات کرکے اپنے خاص اھداف حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے خلاف جاری مزاحمت کے محاذ میں موجود شام کے عوام کی حمایت کرتے ہوئے بیرونی مداخلتوں کی مذمت کی اور کہا کہ شام کے بحران کو حل کرنے کی مناسب ترین راہ صدر بشار اسد کی اصلاحات ہیں جن پر عمل کیا جارہا ہے۔
یاد رہے شام کی جانب سے عرب لیگ اور اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کوفی عنان کی تجویز تسلیم کرنے کے باوجود بھی سعودی عرب اور قطر شام کے مخالف گروہوں کی فوجی اور سیاسی مدد کررہے ہیں۔....... /169