ابنا: مظاہرين نے ايسے بينر اٹھارکھے تھے جن پر نسل پرستي کي مخالفت ميں نعرے درج تھے۔ مظاہرين نے عدالتي نظام سے نسلي امتياز اور نسل پرستي ختم کئے جانے کامطالبہ کيا۔رپورٹ کے مطابق امريکي پوليس نے نو مظاہرين کو گرفتار کرليا ہے۔
امريکي رياست ايروزونا کے گورنر نے اپريل دو ہزار دس ميں غير قانوني مہاجرين کے خلاف کاروائي کے قانون پر دستخط کئے تھے جس کي روسے پوليس کو يہ ذمہ داري سونپي گئ ہے کہ جس فرد پر بھي غير قانوني مہاجرت کا شک ہو اس کي شناخت کے کاغذات چيک کرے۔
قابل ذکر ہے کہ بعض تنظيموں نے اس قانون کو نسل پرستي کا قانون قرار ديتے ہوئے اس کي مخالفت کي ہے جس کے بعد اس قانون کے بعض حصوں پر عمل درآمدنہيں ہوا ہے ليکن ايريزونا کي حکومت نے عدالت عاليہ سے اس پر نظر ثاني کا مطالبہ کيا ہے۔.......
/169