ابنا: نوری مالکی کے دورہ تہران میں اہم قرادادوں پر دستخط کئے گئے ہیں اور ایران نے عراق کی ترقی کی غرض سے اپنے اس ہمسایہ ملک کو اپنے وسائل و ذرائع فراہم کرنے اور تجربوں سےبہرہ مند کرنے پر آمادگي ظاہر کی ہے۔ حیدر پور نے کہا کہ عراق سے امریکی فوج کی پسپائي کے بعد عراقی سکیورٹی فورسز نے ثابت کردیا کہ وہ ملک میں امن و امان قائم کرنے کی توانائي رکھتی ہیں۔ قابل ذکرہے عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی کا دورہ تہران گذشتہ روز اختتام پذیر ہوا۔ وہ اتوار کو تہران پہنچے تھے۔
....... /169