ابنا: رامین مہمان پرست نے بحرین میں عوام کی طرف سے فارمولہ ون ریس کے انعقاد کی مخالفت میں اضافہ اور دو ماہ کی بھوک ہڑتال کے سبب انسانی حقوق کے ایک سرگرم کارکن کی حالت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بحرین میں مناسب ترین طریقۂ کار عوام کے جائز مطالبات پر سنجیدہ توجہ دینا ، سرکوبی کی کارروائياں بند کرنا اور غیرملکی فوجیوں کی ملک سے واپسی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بحرین کے مختلف علاقوں میں عوام کے احتجاج میں اضافہ جائز مطالبات کے حصول کے لئے ان کی سنجیدہ کوشش کا عکاس ہے اور پرامن احتجاج کو سرکوب کرنا اور تشدد سے کام لینا جس کے نتیجہ میں بحرین کے بہت سے عوام جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں غلط طریقہ ہے جسے بدلنا چاہئے۔
رامین مہمان پرست نے کہا کہ یہ تعجب کی بات ہے کہ انسانی حقوق اور جمہوریت کی حمایت کا دم بھرنے والے بعض مغربی ممالک بحرینی عوام کے جائز مطالبات کے سلسلہ میں خاموشی اختیار کرکے بحرینی حکومت کے غلط اور تشدد آمیز رویہ کی حمایت کر رہے ہیں۔....... /169