ابنا: شام ميں بين الاقوامي مبصرین کي تعداد بڑھا کے 300 کرنے کي قرارداد ہفتے کي شام سلامتي کونسل ميں متفقہ طور پر پاس کي گئي۔
شام کے رہنماؤں نے اس سے پہلے اعلان کيا تھا کہ اگر بين الاقوامي مبصرین غير جانبداري کے اصولوں پر کام کريں تو ان کي آمد شام کے حق ميں ہوگي۔
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ شام ميں مخالفين کي جانب سے جنگ بندي کي خلاف ورزي اور جھڑپوں کي خبريں سامنے آنے کے بعد گزشتہ دنوں بين الاقوامي مشاہدين کا ايک دستہ شام پہنچ چکا ہے۔ اقوام متحدہ ميں شام کے نمائندے بشار جعفري نے بھي تازہ قرار داد پاس ہونے کے بعد کہا ہے کہ کوفي عنان کے منصوبے کي کاميابي شام کے حق ميں ہے۔
انہوں نے اسي کے ساتھ مخالفين کي جانب سے جنگ بندي کي مسلسل خلاف ورزي پر سخت تشويش ظاہر کي ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض بيروني حکومتيں کوفي عنان کے منصوبے سے شام ميں بدامني بڑھانے اور عدم استحکام پيداکرنے کے لئے غلط فائدہ اٹھانے اور اس منصوبے کو ناکام بنانے کي سازش کررہي ہيں ۔
انہوں نے کہا کہ مسلح مخالفين نے حکومت کي جانب سے جنگ بندي کے نفاذ کے بعد اپني مسلح کاروائياں بڑھادي ہيں اور وہ کوفي عنان کے منصوبے کو ناکام بنانے کي کوشش کررہے ہيں۔
انہوں نے کہا کہ عرب اور مغربي حکومتيں مسلح گروہوں کي مالي اور اسلحہ جاتي امداد بند کريں۔
اقوام متحدہ ميں شام کے نمائندے بشار جعفري نے کہا کہ سلامتي کونسل اور کوفي عنان سے شام کا مطالبہ ہے کہ شام ميں سرگرم مسلح کروہوں اور ان کے حاميوں کو تشدد کا راستہ ترک کرنے پر مجبور کيا جائے۔
.......
/169