21 اپریل 2012 - 19:30

پاکستان کے معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ پاکستان میں شیعہ مسلمان دہشتگردی کے مقابل حکومت کی بے حسی اور ناتوانی کا شکار ہیں۔

ابنا: ڈاکٹر حسن عسکری نے ارنا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستانی حکومت کی بے حسی اور موجودہ حالات سے دہشتگردوں کا غلط فائدہ اٹھانا انتھا پسندی میں اضافے اور شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر منتج ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف شہروں جیسے کوئٹہ، کراچی، شمالی علاقے گلگت اور پارا چنار میں شیعہ مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے اور حکومت نے دہشتگردوں کو گرفتار کرکے سزا دینے کے لئے کوئي موثر قدم نہیں اٹھایا ہے۔

قابل ذکرہے گذشتہ بیس دنوں میں دسیوں شیعہ مسلمان دہشتگردوں کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔

پاکستان کے ذرایع کے مطابق تکفیری دہشتگردوں کو حکومتی حلقوں اور بیرونی حکومتوں جیسے سعودی عرب اور قطر و امارات کی حمایت حاصل ہے۔....... /169