ابنا: شمالي علاقات جات کے شہر اسکردو ميں نامہ نگاروں سے بات چيت کرتے ہوئے جنرل کياني نے مختلف سياسي رہنماؤں کي جانب سے سياچن سے پاکستان اور ہندوستان کي افواج کي واپسي کي تجويز کي حمايت کي اور کہا کہ سياچن سے فوجوں کا انخلاء ہونا چاہئےـ تاہم انہوں نےيہ بات زور ديکر کہي کہ ہمارے اس موقف کو ہماري کمزوري نہ سمجھا جائےـ
انہوں نےالزام لگايا کہ ہندوستان نے اس عمل ميں پہل کي اور جواب ميں ہميں بھي فوج لانا پڑي ـ جنرل کياني نے کہا کہ دونوں ملکوں کو سياچس سميت تمام تنازعات کو حل کرنے کے لئے باہمي مذاکرات کرنا چاہئےـ
انہوں نے کہا کہ سياچن محاذ دونوں ملکوں کے لئے سخت ہے يہاں خرچ ہونے والا بجٹ دونوں ملکوں کے عوام پر خرچ کياجانا چاہئےـ پاکستاني فوج کے سربراہ نے يہ بات زور ديکر کہي کہ قومي سلامتي کے لئے ملکي ترقي کا عمل اتنا ہي ضروري ہے جتني سرحدوں کي حفاظت ضروري ہے-.......
/169