18 اپریل 2012 - 19:30

حزب اللہ لبنان کےایک سینئررہنما حسن فضل اللہ نے تاکید کی ہےکہ ملت لبنان کےلئے حزب اللہ کا اسلحہ ضروری ہے۔

ابنا: حسن فضل اللہ نے آج ملت لبنان کےخلاف صہیونی ریاست کےخطرات اورجارحیت کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ حزب اللہ کے ہتھیارضروری ہيں ۔

حسن فضل اللہ نے صہیونی ریاست کی جارحیتوں کےمقابلے میں حزب اللہ کےہتھیاروں کومحفوظ رکھنے پرتاکید کرتےہوئے کہاکہ عوام ، فوج اور کابینہ سے حزب اللہ کےاسلحوں کی منظوری مل چکی ہے لہذا کسی کوحزب اللہ کےہتھیاروں کی مخالفت نہيں کرنی چاہئے۔

لبنان کےاس رکن پارلیمنٹ نے صہیونی ریاست کےمقابلے میں حزب اللہ کی استقامت کی جانب اشارہ کرتےہوئےتاکید کی کہ حزب اللہ کی طاقت کے ہوتے ہوئے صہیونی ریاست لبنان پرحملےکی ہمت نہیں کرےگی۔.......

/169