ابنا: وزير خارجہ ڈاکٹر علي اکبر صالحي نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ اسلامي جمہوريہ ايران دنيا ميں ايٹمي ہتھياروں کے پھيلاؤ کي شديد مخالفت کرتا ہے کہا کہ ايران کے خلاف تيار کيا گيا ايٹمي معاملہ ختم ہونا چاہئے جس کا فائدہ مغربي ممالک کو بھي ہوگا -
وزير خارجہ نے استنبول اجلاس کے ثمرات اور نتائج کي وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کے اندازوں کے بر خلاف استنبول اجلاس کامياب رہا اور شايد کچھ لوگوں کي خواہش تھي کہ يہ اجلاس ناکام ہو جائے۔ انہوں نے اسي طرح استنبول اجلاس ميں ، امريکي وفد کي جانب سے ايراني وفد سے گفتگو کي خواہش ظاہر کئے جانے کے بارے ميں کہا کہ ايران امريکہ کے ساتھ سياسي گفتگو نہيں کر رہا ہے۔
در ايں اثنا پارليمنٹ ميں خارجہ پاليسي اور قومي سلامتي کميشن کے سربراہ نے بھي کہا ہے کہ ايران امريکہ کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات نہيں کرے گا۔ علاؤ الدين بروجردي نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي پوزيشن ماضي کے مقابلے ميں زيادہ مضبوط ہے کہا کہ ايران نے ايٹمي ٹيکنالوجي تک رسائي کے ذريعے ، يورينئم کو بيس فيصد تک افزودہ کرنے ميں کاميابي حاصل کرکے ايٹمي محاذ کو فتح کر ليا ہے۔
انہوں نے کہاکہ افزودگي کا عمل ايران کے لئے انتہائي اہميت کا حامل ہے اور جو ملک افزودگي کي صلاحيت رکھتا ہے فطري طور پر وہ اپني ضرورت کے مطابق ، پر امن مقاصد کے لئے ، آئي اے اي اے کي نگراني ميں يورينئم افزودہ کر سکتا ہے۔ .......
/169