15 اپریل 2012 - 19:30

پشاور… پشاور کے ايک نجي اسکول ميں کھلونا بم پھٹنے سے ايک بچہ جاں بحق اور دو زخمي ہوگئے .

ابنا: واقعہ پشاور کے قريب گاوں چرگانو کلے ميں پيش آيا. پوليس کے مطابق ايک بچہ کھلونا نما بم ساتھ لے آيا تھا جو اچانک دھماکے سے پھٹ گيا.دھماکے کے نتيجے ميں تين بچے شديد زخمي ہو گئے جن ميں سے ايک نے ليڈي ريڈنگ اسپتال پہنچے سے پہلے ہي دم توڑ ديا.دھماکے کے زخميوں کو ليڈي ريڈنگ اسپتال پہنچايا گيا .عيني شاہدين کے مطابق پہلے يہ محسوس ہوا کہ شايد کسي نے دستي بم پھينک ديا ہے ليکن بعد ميں پتا چلا کہ بچہ کھلونا نما بم ساتھ اسکول لايا تھا جو پھٹ گيا.بم پھٹنے کے بعد امدادي ٹيميں موقع پر پہنچ گئيں. صوبائي وزير سردار بابک نے بھي اسکول کا دورہ کياان کا کہنا تھا کہ واقعہ افسوس ناک ہے .  .......

/169