13 اپریل 2012 - 19:30

امريکي صدر باراک اوباما نے شامي باغيوں کے لئے مواصلاتي سسٹم اور دواؤں سميت ہر قسم کے غير مہلک سازو سامان کي فراہمي کي منظوري دے دي ہے-

ابنا: واشنگٹن سے موصولہ خبروں ميں ايک امريکي عہديدار کے حوالے سے بتايا گيا ہے کہ صدر اوباما نے شامي باغيوں کے لئے امداد کي باضابطہ منظوري دے دي ہے-

اس رپورٹ ميں مذکورہ امريکي عہديدار کا نام نہيں ليا گيا تاہم دعوي کيا گيا ہے کہ  غيرمہلک سازو سامان پر مشتمل يہ امداد ايسے شامي دھڑوں کو فراہم کي جائے گي جو تشدد ميں ملوث نہيں ہيں اور اس ميں مزيد اضافہ بھي کيا جاسکے گا-

امريکہ جانب سے شامي اپوزيشن کے لئے امداد کا اعلان کوفي عنان چھے نکاتي فارمولے کے تحت جنگ بندي کے محض ايک دن کے بعد کيا گيا ہے-

شامي حکومت کا کہنا ہے کہ امريکہ ، مغربي ممالک اور خطے کي بعض عرب حکومتيں اسکے خلاف برسرپيکار دہشتگردوں کو اسلحہ جاتي اور مالي امداد فراہم کر رہيں-.....

/169