ابنا: ہندوستان کے سيکريٹري خارجہ رنجن متھائي نے کہا ہے کہ ہندوستان امن مذاکرات آگے بڑھانے کي کوششوں کے تحت کشمير کے متنازع علاقے پر پاکستان کے ساتھ بات چيت کے لئے تيار ہے.
رنجن متھائي نے اخباری انٹرويو ميں کہا کہ وہ چھ ماہ پہلے تک پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کے سلسلے ميں اتنے پراميد نہيں تھے، ليکن حال ہي ميں پاکستان نے جو اقدامات کئے ہيں ان سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے ميں سنجيدہ ہے-
ہندوستان کے سيکريٹري خارجہ نے مزید کہا کہ جيسے جيسے مذاکرات آگے بڑھيں گے ہندوستان مسئلہ کشمير پر سنجيدہ بات چيت کي بحالي پر غور کرے گا- ہندوستانی حکام کے مطابق ہندوستان اور پاکستان 2007 ء ميں مسئلہ کشمير کے حل کے بہت قريب تھے.......
/169