ابنا: آئي ايس پي آر کے مطابق گياري سيکٹر ميں تودہ گرنے والے مقام پر مزيد سلائيڈنگ سے ريسکيو آپريشن ميں مشکلات درپيش آرہي ہيں ، موسم کي سختي اور شديد مشکل حالات کے باوجود ، ريسکيو ميں مصروف جوانوں کے حوصلے بلند ہيں اور وہ اپنا کام دن رات جاں فشاني سے کررہے ہيں ،اس عمل ميں تمام حاصل انساني اور مشيني وسائل کا بھرپور استعمال کيا جارہا ہے، تودہ گرنے والے مقام پر تلاش کي گئي نئي جگہ پر کھدائي کا سلسلہ بھي جاري ہے، تودے تلے دبے ايک اہم مقام تک پہنچنے کيلئے سخت ملبے ميں پہلي بار دھماکہ بھي کيا گيا تاکہ کھدائي کا عمل آسان ہوسکے، مطلوبہ مقام تک پہنچنے کيلئے سرنگ کي کھدائي بھي جاري ہے جبکہ ديگر مقامات پر ايکسکويٹرز کے ذريعے کھدائي بھي مسلسل جاري ہے. .......
/169