8 اپریل 2012 - 19:30

حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب اسلامی بیداری کا سرچشمہ ہے۔

ابنا: خضرنورالدین نے آج فارس نیوز سے گفتگو میں خبردار کرتےہوئے کہا کہ مغربی ممالک اور ان کے عرب اتحادی اسلامی تحریکوں کو منحرف کرنے کی سازشیں کررہے ہیں۔ خضر نورالدین نے کہاکہ ایسے عالم میں جبکہ علاقے کے حکمرانوں نے امریکہ اور مغرب کی پٹھو حکومتیں قائم کررکھی تھیں اسلامی انقلاب کی کامیابی سے مسلمان قوموں کو آزادی کی راہ دکھائي دی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کے دشمن شام اور بحرین میں فتنے اور فساد پھیلار ہے ہیں۔ حزب اللہ کے اس سینئر رہنما نے کہا کہ امریکہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور جمہوریت و آزادی کا حامی ہے لیکن دراصل وہ ان بہانوں سے حریت پسند قوموں کو کـچلتا ہے۔

خضر نورالدین نے شام کے حالات کی طرف اشارہ کر تےہوئے کہا کہ شام کے خلاف جو سناریوبنایا گیا ہے اس کا مقصد بشار اسد کی حکومت کا خاتمہ ہے کیونکہ مغرب اور اسکے آلہ کار حسنی مبارک کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام کی حکومت کو برداشت نہیں کرسکتے کیونکہ شام امریکہ سے مقابلہ کررہا ہے اور اسلامی مزاحمت کی حمایت کرتا ہے۔

یاد رہے اسلامی رہنماوں اور مبصرین کا خیال ہے کہ امریکہ اسکے مغربی اور عرب اتحادیوں کی جانب سے شام کی مخالف کی وجہ یہ ہے کہ وہ صہیونی ریاست کے خلاف جاری مزاحمت کا ایک محاذ ہے۔ ......./169