7 اپریل 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير پيٹروليم نے کہا ہے کہ ايران پر عائد کي گئي پابندياں بے اثر ہيں کيونکہ اسلامي جمہوريہ ايران کے تيل کے خريدار بہت ہيں ـ

ابنا: ايران کے وزير تيل رستم قاسمي نے  سامراجي ممالک کي جانب سے ايران کے خلاف عائد کي گئي پابنديوں کے بارے ميں کہا کہ دنيا ميں ايران کا تيل خريدنے والے ممالک کي تعداد بہت زيادہ ہے اور فکر کي کوئي بات نہيں ہےـ

رستم قاسمي نے کہا کہ ايران کے پاس دنيا کے سترہ سے بيس فيصدي گيس کے  ذخائر اور بارہ سے پندرہ فيصدي تيل کے ذخائر ہيں اور گيس اور تيل کے مجموعي ذخائر کے پيش نظر ايران دنيا ميں پہلے نمبر پر ہےـ

وزير پيٹروليم نے کہا کہ امريکا اور يورپ کے تيل اور گيس کے ذخائر کا ايران کے ذخائر سے کوئي مقابلہ نہيں ہے، ايران کے پاس اس وقت چھے سو ارب بيرل تيل ہے جو موجودہ مقدار ميں نکالا جاتا رہا  تو آئندہ سو سال تک ايران ميں  تيل پيدا ہوتا رہے گاـ

رستم قاسمي نے کہا کہ دشمن ايران کي معيشت کو مفلوج کرنا چاہتا ہے اور کئي سال سے مختلف بہانوں سے ايران پر پابندياں عائد کي جاتي رہي ہيں ـ انہوں نے کہا کہ اب صورت حال يہ ہے کہ ايران کو غير ملکي ٹکنالوجي کي کوئي خاص ضرورت  نہيں ہے بلکہ يہ ملک اپنےہي ماہرين کي مدد سے تيل کي صنعت ميں اہم اور پيچيدہ پروجيکٹوں پر کام کر رہا ہےـ

.......

/169