5 اپریل 2012 - 19:30

دہشت گردوں کی معاونت کرنے والےعراق کے نائب صدر طارق الہاشمی ملک سے فرار ہوکر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں عراقی عدالت نے ان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کررکھے ہیں۔

ابنا: دہشت گردوں کی معاونت کرنے والےعراق کے نائب صدر طارق الہاشمی ملک سے فرار ہوکر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں عراقی عدالت نے ان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کررکھے ہیں۔ سعودی عرب کے ایک اہلکار کے مطابق طارق الہاشمی اب سعودی عرب میں قیام کریں گے، سعودی باخبر ذرائع کے مطابق نوری مالکی کی وزارت عظمی کے اختتام تک طارق الہاشمی سعودی عرب میں رہیں گے۔

طارق الہاشمی عراق کے کردستان سے فرار ہوکر قطر پہنچے جہاں سے وہ سعودی عرب فرار ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب ، امریکہ نواز دہشت گردعرب ڈکٹیٹروں کی اصلی پناہ گاہ بن گیا ہے۔ ....... /169