ابنا: پاکستان کے مختلف شہروں کراچی، گلگت،چلاس اور کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کے قتل کے خلاف آج بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہااور اس سلسلے میں کراچی اور اسکردو میں احتجاجی مظاہرے ہوئے-
ان مظاہروں میں شیعہ رہنماؤں نےکہا ہے کہ حکومت شیعہ مسلمانوں کوتحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے اور حکومت نے ان واقعات میں ملوث کسی بھی دہشتگرد کو گرفتار نہ کرکے اپنی نااہلی کا ثبوت دیا ہے-
یاد رہے کہ منگل کے روزکوئٹہ میں دو اورچلاس میں 17شیعہ مسلمانوں کوشہید کردیاگیا تھا جبکہ آج بهی ایک شیعہ نوجوان کو کراچی میں شہید کردیاگیا//
.......
/169