2 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے تمام ایرانی حکام سے کہا ہے کہ وہ نئے سال کے عنوان یعنی قومی پیداوارمحنت اور ایرانی سرمائے کی حمایت سے متعلق تمام مقاصد کے حصول کی کوشش کریں۔

ابنا: صدر مملکت نے آج دارالحکومت تہران میں کابینہ کے اراکین ۔گورنروں اور انتظامیہ کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے نئے شمسی سال کے دوران قومی پیداوارمحنت اور ایرانی سرمائے کی حمایت سے متعلق حکومت کی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کے ساتھہ کہا کہ نئے سال کے عنوان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام صلاحیتوں سے استفادہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔ صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران کے خلاف دھمکیوں اور عائد کی جانے والی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر دباؤ کے باوجود ایران نے سائنس و ٹیکنا لوجی میں پیشرفت کے سلسلے میں اہم اقدامات کئے ہیں۔ .......

/169