ابنا: علی اکبر صالحی نے آج ارنا سے گفتگو میں کہا کہ عالمی سامراج عوامی تحریکوں کو منحرف کرنے کی سازشوں میں لگا ہوا ہے لیکن اسے کامیابی نہیں ہوگي۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے عوام اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہونگے اور اسی وجہ سے دشمن ان پر اپنے نظریات مسلط کرنے میں کامیاب نہیں ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن ملکوں میں اسلامی بیداری کے تحت عوامی تحریکیں جاری ہیں ان کے عوام اپنے اسلامی گروہوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اسلام کی حقیقی راہ پر قدم بڑھائيں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مغرب مشرق وسطی بالخصوص ایران میں اپنے پروپگينڈوں کے ذریعے اپنے تسلط پسندانہ اھداف حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے گذشتہ تینتیس برسوں میں مغرب کی سازشوں کے باوجود ہمہ گير ترقی کا ثبوت پیش کیا ہے۔
علی اکبر صالحی نے کہا ہےمغرب کے دباؤکے باوجود ایران ترقی کی منزلوں کی سمت رواں دواں ہے اور عالمی حلقے اس کی ترقی کو سراہ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایران علاقائي قوموں کے لئے نمونہ عمل بن چکا ہے۔........ /169