1 اپریل 2012 - 19:30

يورپ ميں سرمايہ دارانہ نظام اور حکومتوں کي معاشي پاليسيوں کے خلاف عوام کے مظاہروں ميں وسعت آگئي ہے -

ابنا: کرويشيا ميں لوگوں نے دارالحکومت ميں يورپ کے ديگر شہروں کي طرح سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کئے جس کے دوران مظاہرين نے  اعلان کيا کہ سماج کے ايک فيصد لوگ ايسي حالات ميں اپنے سرمائے اور سياسي طاقت ميں اضافہ کر رہے ہيں کہ جب ننانوے فيصد لوگ بحران کا شکار ہيں اور بحران کے شکار ملکوں  ميں عوام روز بروز غريب ہوتے جا رہے ہيں -

مظاہرين نے اسي طرح ان ملکوں ميں جہاں  سرمايہ دارانہ نظام حاکم ہے،  طبقاتي فاصلوں ميں اضافے کے خلاف بھي نعرے لگائے - جرمني کے شہر فرينکفورٹ ميں بھي سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے ہوئے جس کے دوران پوليس اور مظاہرين ميں جھڑپ بھي ہوئي - خبروں کے مطابق ہزاروں جرمن باشندے سرمايہ دارانہ نظام، نيز حکومت اور  يورپي يونين کي معاشي پاليسيوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے يورپ کے سينٹرل بينک کي زير تعمير عمارت کي سمت بڑھ رہے تھے کہ پوليس نے انہيں آگے بڑھنے سے روک ديا جس کے بعد مظاہرين سے ان کي جھڑپ شروع ہو گئ - موصولہ رپورٹ کے مطابق جھڑپ کے دوران کئ لوگ زخمي ہو گئے جبکہ متعدد مظاہرين کو حراست ميں لے ليا گيا ہے - جرمني ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کي کال ، بائيں بازوں کي جماعتوں نے دي تھي - جرمني ميں حاليہ مہينوں ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف متعدد مظاہرے ہوئے ہيں جو در اصل وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو اور  سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف عالمي تحريک کا ہي حصہ ہيں -

    رپورٹ کے مطابق اٹلي ميں بھي ہزاروں لوگوں نے مغرب ميں سرمايہ دارانہ نظام  اور کفايت شعاري کي پاليسيوں کے خلاف مظاہرے کئے جبکہ اسپين ميں بھي بارسلونا ميں ہزاروں لوگوں نے سرمايہ دارانہ نظام اور حکومت کي کفايت شعاري کي پاليسيوں کے خلاف مظاہرے کئے -

      يورپ کے مختلف شہروں ميں ايسے حالات ميں مظاہرے ہو رہے ہيں کہ جب ان ممالک ميں معاشي بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے - جرمني ، اٹلي اور برطانيہ ميں حاليہ دنوں ميں پٹرول کي قيمتوں ميں غير معمولي اضافہ ہوا ہے جس کي وجہ سے خاص طور پر برطانيہ کے مختلف شہروں ميں پٹرول  اسٹيشنوں  پر طويل قطاريں نظر آ رہي ہيں - پيٹرول کي قيمتوں ميں اضافے کے ساتھ ہي يورپي ملکوں ميں مختلف ايندھن کي قيمتيں بھي بڑھ گئ ہيں- اٹلي کي حکومت نے سنيچر کے روز سے بجلي اور گيس کي قيمتوں ميں دس فيصد اضافے کا اعلان کيا ہے - ان حالات ميں يورپ کے مختلف شہروں ميں غربت کي شرح ميں بھي اضافہ ہو رہاہے -

.......

/169