ابنا: فائرنگ سے مزيد دو افرادہلاک اور متعدد زخمي ہوگئے. پوليس کے مطابق ہنگامہ آرائي گزشتہ رات گئے تک جاري رہي تھي جس کے بعد آج صبح سويرے لياري کے مختلف علاقے مکمل بند تھے. صبح دس بجے لياري ميں ہنگامہ آرائي کا سلسلہ پھر شروع ہوا جو ليمارکيٹ، آٹھ چوک، شيدي وليج روڈ، چاکي واڑہ روڈ، کھارادر، موسي? لين، بغدادي، صديق وہاب روڈ، ٹمبر مارکيٹ، يادگار چوک، چيل چوک، کلاکوٹ تک پھيل گيا. کھارادر ميں بھي مختلف مقامات پر فائرنگ کرکے دکانيں بند کرادي گئيں. مختلف مسلح افراد ٹوليوں کي شکل ميں گليوں ميں گشت کر رہے ہيں جو پوليس پر پتھراو? اور پيٹرول بموں سے حملے کر رہے ہيں.
مختلف مقامات پر پوليس نے شيلنگ بھي کي جس سے کئي نوجوان متاثر بھي ہوئے. عيني شاہدين کے مطابق مظاہرين پر پھينکے گئے آنسو گيس کے شيل نقاب پوش نوجوان اٹھا کر واپس پوليس پر پھينک ديتے ہيں.لياري کے علاقے نيا آباد سے آج صبح ايک نوجوان کي ہاتھ پاوں بندھي لاش ملي جسے سر ميں گولياں مار کر ہلاک کيا گيا، نوجوان کي شناخت نہيں ہوسکي، بعد ازاں کھارادر ميں چھاپا گلي ميں نامعلوم افراد کي فائرنگ سے الياس کوچ کا کنڈکٹر ماجد خان ولد پير خان ہلاک ہوگيا،مقتول کورنگي کا رہائشي تھا. لياري ميں پوليس اور مظاہرين ميں آنکھ مچولي کا سلسلہ آخري اطلاعات تک جاري تھا.
ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق حکومت سندھ نے ڈپٹي کمشنر ساوتھ کو لياري ميں ہونے والے پوليس مقابلے کا تحقيقاتي افسرمقرر کرکے واقعے کي رپورٹ 15 روز ميں طلب کرلي ہے. گزشتہ روز بھي لياري ميں پوليس اور مشتعل افراد کے درميان جھڑپوں اور جلاو? گھيراو کا سلسلہ چلتا رہا اورعلاقے ميں کاروبارزندگي معطل رہا. .......
/169