ابنا: شام کے صدر بشار اسد نے بریکس کے رکن ممالک کے رہنماؤں کے نام ایک خط میں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کوفی عنان کے منصوبے سے موافقت کی ہے۔ برازیل، جنوبی افریقہ، ہندوستان روس اور چين بریکس کے رکن ممالک ہیں بشار اسد نے خط میں کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے منصوبے سے موافقت کرتے ہیں شامی صدر نے شام کے معاملے کو حل کرنے کے سلسلے میں مذکورہ ممالک کی کوششوں کو سراہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ، اسرائيل، قطر اور سعودی عرب شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے شام میں مسلح دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شامی حکومت اور عوام نے مغربی اور عربی ممالک کی مذموم اور ناپاک کوششوں کو ناکام بنادیا ہے۔....... /169