28 مارچ 2012 - 19:30

امريکي کانگريس کے ڈيموکريٹ اراکين پارليمنٹ نے سياہ فام باشندوں کے ساتھ امتيازي سلوک روا رکھنے کے سبب ملک کي پوليس پر سخت تنقيد کي ہے-

ابنا: فلوريڈا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ان اراکين پارليمنٹ نے  پوليس کے ہاتھوں فلوريڈا ميں ايک نہتے سياہ فام نوجوان کے قتل کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوليس کے عہديدار جان

بوجھ کر اس قتل کي تحقيقات ميں رکاوٹيں ڈال رہے ہيں-امريکي کانگريس کے ان ڈيموکريٹ ارکان نے ٹريون مارٹن کو گولي مار کر ہلاک کرنے والے پوليس اہلکار کو فوري طور پر گرفتار کيے جانے کا مطالبہ کيا ہے-

ايک رکن پارليمنٹ نے کہا کہ مارٹن، سياہ فام افراد کے سلسلے ميں امريکي پوليس کے امتيازي رويے کے سبب مارا گيا ہے اور اسے صرف سياہ فام ہونے کي بنا پر قتل کر ديا گيا ہے- امريکا ميں سياہ فام باشندوں کي انجمنوں کے سربراہوں نے بھي کہا ہے کہ يہ قتل پورے امريکا ميں سياہ فام باشندوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے رويے کا غماز ہے اور ان کے ساتھ اب بھي غلاموں جيسا سلوک کيا جاتا ہے-

فلوريڈا کے پوليس مرکز ميں ٹيپ ہونے والے ايک آڈيو ريکارڈ کے مطابق جارج زيمرمين نے مذکورہ سياہ فام نوجوان کا تعاقب بند کرنے کي ہدايت کو نظر انداز کر ديا تھا-.......

/169