27 مارچ 2012 - 19:30

کالعدم تنظیم کے رہنما احمد لدھیانوی کو گرفتاری کے چار گھنٹے بعد شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

ابنا: احمد لدھیانوی دفاع پاکستان کونسل ریلی کے لیے اسلام اباد آئے تھے اور واپسی پر تھانہ سیکٹریٹ پولیس نے انہیں پرانے مقدمے میں گرفتاری کے لئے روکا جس پر احمد لدھیانوی نے وارنٹ اور ایف ائی آر کی کاپی مانگی جو پولیس انہیں فراہم نہ کر سکی۔

احمد لدھیانوی پولیس کی رکاوٹیں توڑتے ہو ئے وہاں سے نکل گئے جس کے بعد پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے نائنتھ ایونیو پر احمد لدھیانوی کو دوبارہ گھیرے میں لے لیا جہاں ایس ایس پی اسلام آباد اور دیگر اعلی افسر دو گھنٹے احمد لدھیانوی سے گرفتاری کا مطالبہ کرتے رہے مگر لدھیانوی وہاں سے بھی چلے گئے۔

پولیس نے آئی جے پی روڈ پر احمد لدھیانوی کو گھیرے میں لے کر گرفتار کیا اور تھانہ آئی نائن سیکٹر لے گئے۔ جہاں اعجاز الحق سمیت متعدد رہنماؤں نے پولیس سے مذاکرات کیے اور رات گئے احمد لدھیانوی کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

........

/169