ابنا: سعودي عرب اور قطر کے ذرائع ابلاغ نے اتوار کو شام ميں حالات ميں آنے والي بہتري کو يکسر نظر انداز کرتے ہوئے تشدد پسند گروہوں کي حوصلہ افزائي کي اور شام مخالف مہم کے ايک نئے مرحلے کا آغاز کر دياـ
حکومت شام کے مخالف ذرائع ابلاغ نے اپني رپورٹوں ميں ايسي گروہوں کي تصاوير دکھائيں جو شام ميں دہشت گردانہ کارروائياں انجام دينے کے لئے انتہائي خطرناک اسلحے بنانے ميں مصروف ہيں ـ
اس سے قبل حکومت شام کي مخالف تنظيم نيشنل کونسل نے ايک بيان ميں ا عتراف کيا کہ بعض عرب اور مغربي ممالک شام کے باغيوں کو مسلح کرنے ميں اہم کردار ادا کر رہے ہيں ـ
مغرب اور بعض عرب ملکوں سے وابستہ ذرائع ابلاغ ميں شام کے لوگوں کو بم بنانے کے طريقے سکھائے جا رہے ہيں جس سے سعودي عرب اور قطر کي حکومتوں کي کريہ صورت اور بھي آشکارا ہوکر سامنے آ جاتي ہے جو شام کے خلاف تشہيراتي و نفسياتي جنگ ميں مصروف ہيں ـ
شام کے ماہرين کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ قطر اور سعودي عرب پر دباؤ ڈالے کيونکہ يہ ممالک شام اور تمام عالم اسلام ميں بد امني پھيلانے کے لئے فتنہ انگيزي کرنے والے ذرائع ابلاغ کي مدد کر رہے ہيں.......
/169