ابنا: جرمنی کے وزیر خارجہ گیدو وسٹرولہ نے سرکاری طور پر ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائيل کی طرف سے ہر قسم کی فوجی کارروائی کی واضح طور پر مخالفت کی ہے۔جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ جرمنی ایران کے خلاف ہر ممکنہ فوجی کارروائی کے خلاف ہے۔ اس نے کہا کہ جرمن ایران پر حملہ کے سلسلے میں امریکہ کی کسی درخواست کا جائزہ بھی نہیں لےگا۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کے لئے اس پر فوجی کارروائی خطرناک اقدام ہے جس کے سنگين نتائج برآمد ہونگے۔ جرمن وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف پابندیوں کی حمایت کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے بارے میں سوچنےکے بھی برعکس نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔.....
/169