ابنا: ہادی مقدسی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوۓ تاکید کی کہ اقتصادی جہاد اور قومی پیداوار ، ایرانی کام اور سرماۓ کی حمایت دشمنوں کے مقابلے میں اسقامت سے متعلق اہم اقدامات ہیں جو ایران میں اقتصادی خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا سبب ہوں گے۔ ہادی مقدسی نے ایران کی ملت اور حکومت کے درمیان موجود اتحاد کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ایرانیوں کی ترقی و پیشرفت کا سلسلہ روکنے کی دشمن کی تمام تر کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔
دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں عدالتی کمیشن کے سربراہ سید محمد تقی ہمدانی نے زور دے کر کہا ہے کہ یورپ کے پاس ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں کوئي ثبوت نہیں ہے اور ایران پر لگایا جانے والا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام بے بنیاد ہے۔
واضح رہے کہ یورپ یونین نے حال ہی میں ایک بیان میں ایران مخالف اقتصادی پابندیوں میں شدت پیدا کرتے ہوۓ سترہ ایرانی حکام کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا اور دعوی کیا کہ یہ افراد انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوۓ ہیں۔ اس بیان کے مطابق ان ایرانی حکام کے یورپ کے دورے پر پابندی لگادی گئي ہے اور ان کے اثاثے بھی منجمد کر دیۓ جائيں گے۔
.......
/169